حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 327
۱۶۔ : تو کہہ میرا کام نہیں کہ اس کو بدلوں اپنی طرف سے میں تابع ہوں اسی کا جو حکم آوے میری طرف۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۷۷) : یہ اﷲ تعالیٰ کی کتاب کو کافی نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے کہ مثنوی مولویِّ معنوی ہست قرآں در زبانِ پہلوی (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) ۱۷۔ عرب کے عمائد و اہل الرّائے آپؐ کے مکارم ِاخلاق کے مُقِرّ تھے۔آپؐ نے اپنے اعلیٰ کیر یکٹر کا دعوٰی بڑی تحدّی سے پیش کیا اور فرمایا ۔امینؔ کا لقب تو آپ پا ہی چکے تھے۔(تشحیذالاذہان جلد ۷ نمبر۵ صفحہ ۲۲۶) : چالیس سال کی عمر کسی بشر کے حالات کیلئے کافی ہے۔اس میں اس شخص کی احتیاط و تقوٰی کا علم ہو سکتا ہے۔: کیا تم اسکے مقابلہ سے اپنے تئیں نہیں روکتے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) : نہ میں تمہیں سمجھاتا یہ قرآن۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۵۸)