حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 326
ابوجہل نے دعا کی تھی۔ہمارے ملک میں لڑکیوں کو ایسی ایسی گالیاں دیتے ہیں کہ خدایا تیری پناہ ! زمیندار اپنے مال مویشی کو اسی قسم کے لفظ کہتے ہیں۔اگر یہ دعائیں اﷲ تعالیٰ قبول کر لے تو تمام کارخانہ درہم برہم ہو جائے۔: ہم تو اس کو چھورڑدیتے ہیں مگر وہ ایسے شریر ہوتے ہیں کہ اندھا دھند اپنی شرارت میں بڑھتے جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) ۱۴۔ : یہ اس بات کی نظیر دیتا ہے کہ بعض وقت عذاب آتا ہے تو وہ اٹھایا نہیں جاتا کیونکہ جُرم معافی کی حد سے بڑھا ہوا ہوتا ہے۔: غفلت میں اﷲ تعالیٰ نہیں پکڑتا۔بلکہ اتمامِ حُجّت فرما کر پکڑتا ہے۔: یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ غفلت میں نہیں رہے بلکہ انکار بھی کیا۔: صرف گناہ گار نہیں۔بلکہ وہ جس نے جناب الہٰی سے اپنے تعلقات قطع کر لئے ہوں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) ۱۵۔ : اگلی قوموں کو ہلاک کر کے تم تو کو ان کا خلیفہ بنا دیا۔: اب دیکھتے ہیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو۔(بدرؔ ۲۱؍ اکتوبر ۱۹۰۹ء صفحہ۱۱) : یہ آیت خصوصیت کے ساتھ قابلِ توجّہ ہے۔کیونکہ تم بھی اس آیت کے نیچے ہو۔بدظنی سے بچو۔اوقات ضائع نہ کرو۔علومِ دین سے واقفیت پیدا کر کے اس پر عمل کرو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء)