حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 323
۴۔ : آسمان و زمین دونوں اسی کے پیدا کئے ہوئے ہیں۔مگر ایک کو رفعت بخشی۔ایک کو پستی۔اسی طرح کسی کو محض اپنے فعل سے رفعتِ شان بخش دیتا ہے۔: شفیع کہتے ہیں جفت کو۔پس خدا کا جفت والا کوئی نہیں۔نہ اسکی پکڑے وقت کوئی سزا یاب کا ساتھی بنتا ہے۔اور میں یہ ثبوت دیا ہے۔بعثتِ نبوّت اور ایک شخص کو برگزیدہ کر لینے کا اور پھر اسے کامیاب۔مظفر و منصور کرنے کا۔اور پھر تمام انبیاء کی تعلیم کا اصل الاصول بتلایا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء) ۵۔ : جیسا مبدء میں وہی ہے۔ایسا ہی سب کا انجام بھی وہی ذات ہے جس آن میں اﷲاوّل ہے۔اسی آن میں آخر ہے۔کیونکہ ذرّہ ذرّہ پیدائش کے ساتھ ، ذرّہ ذرّہ اپنی بقاء کیلئے بھی اسی کا محتاج ہے۔: انذار و تبشیر اور یہ تمام کار اس لئے ہے کہ جزا دے مومنوں کو اور سزا دے کفّار کو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۹ء)