حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 310
: اس کا مفعول ہے، اور کا فعل مخدوف کر دیا ہے یعنی ۔: یہ ابو عامر کی طرف اشارہ ہے جو عیسائی تھا۔اس کے مکروں سے ایک مکر یہ بھی تھا کہ رسول کریمؐ اس مسجد میں نماز پرھ لیں۔پھر کچھ مسلمان ادھر بھی آ جایا کریں اور اس طرح مسلمانوں کی جماعت کو توڑ لوں گا۔اس ابوعامر نے اپناایک رؤیا بھی مشتہر کر رکھا تھا کہ میں نے دیکھا ہے کہ نبی کریمؐ وَحِکلیْدًا طریدًا شدیدًا فوت ہوں گے۔نبی کریمؐ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا۔کہ خواب سچّا ہے۔اس نے اپنی حالت دیکھی ہے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔نام نہ لینے میں یہ بلاغت ہے کہ آئندہ بھی اگر کوئی ایسا کرے گا تو اس کا انجام بھی یہی ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۱۰۹۔ : کنارہ۔: کھوکھلا۔کھایا ہوا۔: دریا کا کنارہ تو پانی میں گرتا ہے مگر نفاق کا کنارہ جہنم میں گرے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۱۱۱۔