حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 29
پر دُکھ کے وقت کم ہی شریک ہوا کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) ۵۴۔ : کھجور کی گُٹھلی پر جو نقطہ ہوتا ہے۔(تشحیذالاذہان ستمبر ۱۹۱۳ء جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۴۸) ۵۵۔ کیا ان یہود اور عیسائیوں کو اس بات پر حسد آیا ہے۔کہ اﷲ تعالیٰ نے اپنے فضل سے عربوں میں رسولؐ بھیجا اور اُسے کتاب دی۔تُو انہیں کہہ۔تُم ابراہیم کے فرزند ہو۔اب بھی تو کتاباور حکمت اور بڑی بادشاہت ابراہیم ہی کی نسل کو ملی ہے کیونکہ اسمٰعیل ابراہیم کا پلوٹھا تھا اور قریش جن میں سے محمّد صلی اﷲ علیہ وسلم رسول ہوئے۔اسی کی اولاد ہیں۔محمّد صلی اﷲ علیہ وسلم کے رسول ہونے سے ابراہیم کی نسل والو۔عہدۂ رسالت ابراہیم کے گھر سے نہیں نکلا پس تمہیں کیوں حسد آ گیا۔عیسائی یہودی مانتے ہیں کہ ابراہیم راست باز کے ساتھ اسکی راست بازی پر وعدہ ہے کہ اس کے گھرانے کو معزّز و ممتاز کیا جاوے اور اس کے گھرانے سے تمام گھرانے برکت پاویں (پیدائش ۱۲ باب ۱۳) یہ وعدہ جیسا اس راست باز سے الہامی طور پر کیا گیا۔ویسا ہی الحمد ﷲ اسکا ظہور مشاہدہ میں آ رہا ہیں۔غور کرو۔آریہ اپنے گھرانے کی کتابوں کی اشاعت اور ابراہیمی گھرانے کی تعلیمات کی اشاعت دیکھ لیں ابراہیمی تعلیمات کی اشاعت عیسائیوں کے ذریعہ سے ہو یا اہل اسلام کے وسیلہ ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۹۵) ۵۹۔