حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 288 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 288

 : مسجدوں کے ملّاں اپنے فرائض سے غافل ہیں۔لوگوں نے انکی وجہ معاش کا بندوبست کیا تا وہ علم پڑھیں اور ہمارے بچوں کو دین سکھائیں۔مگر وہ اور ہی جھمیلوں میں پڑ گئے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء ) ۳۵۔  : سائل جب پہلے سوال کرتا ہے تو بخیل مسئول اس کے سوال کا ردّ پہلے ماتھے کے شکن کے ذریعہ کرتا ہے پھر منہ پھیرتا ہے پھر پیٹھ دے کر چلا جاتا ہے۔اس لئے سزا میں ان تینوں جگہوں کا ذکر کیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء ) ۳۶۔