حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 285
۲۸۔ : جن چیزوں سے عُجب۔غفلت وغیرہ پیدا ہوتی ہے۔ان سے قطعِ تعلق کا حکم دیا۔: یہ خیال ہو کہ ہم غریب ہو جاویں گے۔نذر و نیاز بند ہو جائے گی تو فرمایا کہ اﷲ غنی کردیگا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء ) کیا وہ لوگ جو بیت اﷲ سے صحابہ کرامؓ اور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو روکتے تھے۔آکر خود ہی بڑی ذلّت کے ساتھ وہاں سے نہیں نکالے گئے۔اور انہوں نے اپنے لئے یہ اٹل حکم نہ سُن لیا۔۔وہ مسجد حرام کے قریب بھی نہ پھٹکنے پائیں حضرت مسیحؑ کے حواری چند مچھیرے اور محصولیے تھے مگر خدا نے مسیحؑ کے متبعین کو وہ شان دی کہ اس کے ادّعائی متبّعین کو بھی سارے جہان کی حکومت بخش دی۔(تشحیذالاذہان جلد ۶نمبر ستمبر ۱۱۹۱ء صفحہ۳۵۵) ۲۹۔