حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 26 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 26

: آپکو خوشی کی خبر نہ پہنچے۔بد دُعا کا کلمہ۔(تشحیذالاذہان ستمبر ۱۹۱۳ء جلد ۸ نمبر۹ ۴۴۸) ۴۸۔   : مُکھ۔اعلیٰ درجہ کے لوگ۔: ادنیٰ آدمی سے جو اعلیٰ بنے۔وہ پھر ادنٰی بنائے جاتے ہیں۔:  یہود کو کہتے ہیں جب انکو آرام ملا وہ بدکار ہو گئے۔یہود پر یہ لعنت آئی ہے کہ وہ دوسروں کے ماتحت بندروں کے مانند ہو گئے۔کہ جیسے نچاتے ہیں۔ناچتے ہیں۔یہاں یہودی نہیں بیٹھے۔رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے ساتھ یہودی نہ تھے۔مسلمان تھے۔پس اﷲ تعالیٰ مسلمانوں ہی کو سکھاتا ہے۔کہ تم یہودیوں کی مانند نہ بن جانا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) ۴۹۔  : کسی آدمی پر بھروسہ نہ کرو۔ڈپلومے اور سند پر بھروسہ کرنا بھی شرک ہے۔ایک مرتبہ ایک شخص نے میرے سامنے ڈپلومے کی بڑائی کا ذکر کیا تو میرے پاس بھی ایک سند تھی۔اُسی کے سامنے منگا کر اُسکو چاک کر دیا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء)