حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 277
۷۔ نقضِ عہد بہت بُری بات ہے۔قرآن شریف کے تیسرے رکوع ہی میں ہے ۱؎ توڑا۔مرتّب۔(بقرۃ:۲۷۔۲۸) مَیں بھی لوگوں کے عہد لیتا ہوں۔عہد کے بعد میں کانپ جاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اس سے کوئی معاہدہ ۱؎ نہ لوں تاکہ ایسا نہ ہو کہ اس میں نفاق آ جائے۔مَیں تمہیں معاہدہ پر قائم رہنے کی سخت تاکید کرتا ہوں۔موت کے وقت یہ اولاد۔یہ دوست۔یہ جتھے کبھی کام نہیں آتے۔پس خدا سے اپنا معاملہ صاف رکھو۔: جب وہ قائم رہیں۔: معاہدہ پر پکّے رہنے والے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء) ۸۔ : تمہارے مقابلہ میں اگر کوئی بھی انکی پیٹھ پر ہاتھ رکھنے والا ہو۔: اِل کے معنی ہیں۔۱۔اﷲ ۲۔قسم کھانا ۳۔قرابت ماں کے لحاظ سے ۴۔قرابت باپ کی طرف سے ۵۔قرابت بیوی بہن کی طرف سے۔: فاسق کے معنے قرآن نے کئے ہیں۔(بقرہ:۲۸) (ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍نومبر ۱۹۰۹ء نیز تشحیذالاذہان جلد دوم نمبر۹)