حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 252 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 252

جنگوں میں بھی اور عام طور پر بھی دیکھا گیا ہے کہ بیٹھے بیٹھے دل کو غیر معلوم وجہ سے خوشی کی خبر آتی یا غم کی۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رُوح کو آئندہ واقعات سے ایک تعلق ہے۔اسی قانون کے ماتحت فوجی آدمی کو نیند آ جائے تو یہ اس بات کی فال سمجھی جاتی ہے کہ ضرور ہماری فتح ہو گی۔گویا اس طرز پر رُوح کو اﷲ تعالیٰ ایک باریک علم عطا کرتا ہے۔اسی واقعہ کا ذکر کرتا ہے  پانی پر کفّار کا تسلّط تھا۔اس پانی کی تکلیف کے رفع کو بطور احسان فرمایا۔: تاکہ تمہارے دلدّردور ہو جاویں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۳۔   : ملائک کا فعل پاک بندوں پر ظہور پکڑتا ہے۔جیسا کہ خدا کا فعل فرشتوں پر ظہور پکڑتا ہے۔فرشتوں کا انکار تین قوموںنے کیا ہے۔دہریہؔ۔برہموؔ۔نیچریؔ۔حالانکہ جس طرح اﷲ پر ایمان ضروری ہے۔اسی طرح ملائکہ پر۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : گردنیں اس میں شامل ہیں جیسیفَوْقَ الْاثْنَیْنِ میں دو یا دو سے زیادہ۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۵۶) ۱۴۔