حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 244
: جس قسم کا عیب اور نقصان انسان میں ہو اسی کے مقابل خدا کے نام دے دعا کرے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۸۶۔ : غور کریں کیا کوئی آسمانی بادشاہت ( یعنی کلامِ الہٰی کے نزول کا اس سے پہلے مدّعی تھا؟ پھر تم اگلی آسمانی کتب سے موازنہ کر لو کہ یہ سلسلہ منھاجِ نبوّت پر ہے یا نہیں ؟ : پھر زمین والے گواہی دے سکتے ہیں کہ میرا کریکٹر کیسا ہے اور میرے پیرو کیسے ہیں ۔آسمان میں ایک وقت خاموشی ہوتی ہے۔دوسرے وقت بجلی کا کوندنا۔بادل کا گرجنا۔اسی طرح زمین کا حال ہے۔ایک وقت سیلاب دوسرے وقت مطلع صاف۔پس یہ الہاموں کا زور۔یہ مذہبوں کا آپس میں مباحثے ضرور ایک مفید نتیجہ رکھتے ہیں۔یہ جھگڑے خود گواہ ہیں اس بات کے دنیا میں امنِ عامہ آنے والا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۸۷۔ : جس کو اﷲ بہکا دے۔اُسے کوئی نہیں راہ دینے والا۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۶۵) : یہ نتیجہ ہے انسان کی اپنی اختیار کردہ ضلالت کا۔دو خط جب زاویہ پیدا کریں گے تو جوں جوں بڑھیں گے فاصلہ بھی بڑھتا جاوے گا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء)