حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 239
۱۔راستبازوں اور اولوالعز نبیوں پر بھی ابتلاء آتے ہیں۔جیسے فرمایا:(بقرہ:۱۲۵)۔۲۔بدذاتوں۔بے ایمانوں۔کافروں اور مشرکوں پر بھی ابتلاء آتے ہیں جیسے فرمایا۔ ۳۔ان دونوں گروہوں کے درمیان ایک اور گروہ بھی ہے ان پر بھی ابتلاء آتے ہیں جیسے فرمایا۔:(الاعراف:۱۶۹) ۴۔اور کبھی ابتلاء ترقیٔ مدارج کیلئے بھی آتے ہیں۔جیسے فرمایا …الخ (البقرۃ:۱۵۶) (الحکم ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۸ء) ۱۶۷۔ جب وہ ہماری منع کر دی ہوئی باتوں سے باز نہ آئے۔ہم نے کہا جاؤ ذلیل بندر بن جاؤ۔(نور الدّین صفحہ ۱۷۹ ایڈیشن سوم) : کہتے ہیں تین دن کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔قَطَّعْنٰھُمْ فِی الْا َرضِآتا ہے۔اوفَخَلَفَ مِنْ بَعْدِھِمْ خَلْفٌ بھی آیا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۵۵) ۱۶۸۔ اور تیرے ربّ نے خبر دی ہے کہ ایسا ہو گا کہ میں قیامت تک ایسے لوگوں کو ان پر حکمران کروں گا۔جو انہیں بُرے عذاب دیں گے۔بیشک تیرا رب جلد سزا دینے والا ہے اور غفور رحیم بھی ہے۔(نور الدّین صفحہ ۱۷۹ ایڈیشن سوم) ۱۶۹۔ (نور الدّین صفحہ ۱۷۹ ایڈیشن سوم)