حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 238 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 238

: اٹل۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : پھر بھیجا ہم نے ان پر عذاب آسمان سے بدلہ ان کی شرارت کا۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۵۷) ۱۶۴۔   یہودیوں، عیسائیوں کی باتیں مسلمانوں کی نصیحت کیلئے ہیں۔: ۱۔یار دن (اردن) کے کنارے، یروشلم۔دوسرے معنی یہ کہ لوگوں کے اجتماع سے جو فرعون کے غرق ہوتے وقت تھے۔: سبت کے معنے آرام کے بھی ہیں۔جس کو ذرا آرام ملا۔حد سے گزرنا شروع کر دیا ؎ نفس ہر کس کمتر از فرعون نیست لیکن اورا عَون مارا عَون است دوسرے معنے سبت کے ہفتہ کے ہیں۔یہود کو اس دن شکار کی ممانعت تھی جیسے مسلمانوں میں جمعہ ہے۔: مخلصوں اور شریروں کا اظہار کرتے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : یوں ہم آزمانے لگے اُن کو اس واسطے کہ بے حکم تھے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۵۷) : ابتلاء تین قسم کے۔ایک امام بننے کیلئے اِذِ ابْتَلٰی اِبْرَاھِیْمَ۔۲۔بَلَوْنَاھُمْ بِالْحَسَنٰتِ وَالسَّیِّئٰاتِ لَعَلَّھُمْ یَرْجِعُوْنَ۔۳۔۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۲۵۵) ابتلاء کئی طرح کے ہوا کرتے ہیں