حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 233 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 233

: حضرت موسٰیؑ نے اپنے جانے کا دن نہ گِنا تھا اس لئے قوم کو سامری نے دھوکہ دیا کہ وہ وعدہ مقرّرہ پر نہیں آئے۔خدا بچھڑے میں آ گیا۔: رکھ دیں۔: ماں میں ایک خاص قسم کی محبّت ہوتی ہے۔پیار کیلئے اسکی طرف منسوب کیا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۵۲۔ : انبیاء قدم قدم پر دعا کرتے ہیں۔اس زمانہ کے لوگوں کی طرح غافل نہیں ہوتے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۵۳۔  اس رکوع میں دو باتیں ہیں کہ انسان ذلیل کس طرح ہوتا ہے اور مظفر و منصور کس طرح۔کوئی انسان فطرۃً ذلّت کو نہیں چاہتا اور عزّت کو بہر حال چاہتا ہے۔ذلّت کے وجوہ بیان کئے ہیں۔فرمایا۔۔ذلّت کی جڑ شرک و افتراء ہے اور اس سے بچنے کا اصل رجوع الی اﷲ بذریعہ ایمان و استغفار ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۵۶۔