حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 234
: اس پر موسٰی ؑکی قوم نے کہا۔ہم کس طرح یقین کریں۔یہ باتیں خدا نے کہی ہیں آپ نے ۷۰ آدمیوں کو منتخب کیا۔: وہ آتش فشاں پہاڑ تھا۔زلزلہ آیا۔توجہ الی اﷲ کیلئے تھا۔وہ ڈرے اور کہا کہ ہم بلکہ ہماری اولاد خدا کی اواز کبھی نہیں سننا چاہتے۔اسی بے ادبی کا نتیجہ تھا کہ موسٰی ایسا پیغمبر پھر ان میں سے پیدا نہیں ہوا۔بلکہ ان کے بھائیوں میں پیدا ہونے کی بشارت ملی۔: بھلے کو بُرے سے الگ کرنا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۵۷۔ : اب یہ انعام کسی اور قوم کو ملے گا۔: سچی پاکیزگی، اپنے نفس کو مزکّی و مطہّر کر دینا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : اور میری مہر شامل ہے ہر چیز کو۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۴۳)