حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 221
: چالاک۔مدبّر۔: یہ ادب اپنے درباریوں کا اعلیٰ تدبّر شاہی پر دال ہے (تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۵) ۱۱۴۔ : اس کو یاد رکھیں۔بحالتِ کفر یہ خیالات مگر بحالتِ ایمان کیا جرأت ہو گئی! (تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۴) ۱۱۶ تا ۱۱۸۔ جو لوگ علم النفس۔علم توجہ۔مسمریزم۔اسپرچَولزم جانتے ہیں وہ تو کہتے ہیں کہ موسٰی اور ان لوگوں نے توجہِ خاص سے عصا اور رسیوں کی شکل سانپ کی دکھائی۔موسٰیؑ کی قوّت بڑھ کر تھی اس لئے وہ جیت گیا اس زمانہ میں ہم دیکھتے ہیں کہ گولیاں آگ پر رکھنے سے سانپ کی شکل بن جاتی ہے اور سونٹا مارنے سے کچھ بھی نہیں رہتا۔بعض لوگ اسے استعارۃ کے رنگ میں پیشگوئی سمجھتے ہیں۔