حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 219
: یہ تو کہتے ہیں کہ خدا غفور و رحیم ہے۔پر نہیں جانتے کہ وہ شدید العقاب بھی ہے۔: ایک سانپ ہے جو سوئے ہوئے آدمی کو ڈستا ہے۔پاس جو ہتھیار ہو اُسے ہٹا لیتا ہے۔: پس عذابِ الہٰی ایسے ہی لوگوں پر آتا ہے۔استغفار کرنے والے۔ڈرنے والے کو کوئی خطرہ نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۰۰۔ : تدبیر الہٰی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۰۱۔ : کسی زمین کے لئے۔: ان زمینوں کے مالکوں کے بعد۔: زمین کے وارث ہونے والوں کو ہدایت آنی چاہیئے۔کہ جن کی زمین ہم نے لی ہے۔آخر وہ کسی گناہ ہی میں پکڑے گئے ہیں اور ذلیل ہوئے ہیں۔اغلب ہے کہ ہم بھی ایسے گناہوں کی سزا میں ذلیل ہوں۔پس نیکیاں کریں۔: بلکہ گناہوں کی سزا میں یہاں تک نوبت پہنچے کہ دلوں پر مہر لگ جائے اور پھر کبھی حق بات سننے کے قابل نہ رہو۔آخر میں ہلاک ہو جاؤ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍ستمبر ۱۹۰۹ء)