حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 20 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 20

۳۴۔  : انسان کے کچھ دوست ہوتے ہیں۔کچھ وارث۔ہر ایک کے ساتھ ان کی حیثیت و قرابت کے مطابق عمل کرو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۹؍جولائی ۱۹۰۹ء) ۳۵۔     : یہ آیت بیا ہے ہوئے مردوں کو اچھی لگتی ہے اس کا معنٰی یہ ہے کہ مَردوں کو چاہیئے۔اپنی بیویوں کے محافظ اور ان کی درستی اور ٹھیک رکھنے کا موجب بنیں۔: کیونکہ مردوں کو خدا نے اس قسم کی لیاقتیں اور موقعے بخشے ہیں۔عورتیں بھی مَردوں کی محافظ ہیں۔