حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 215
: اس زمانے میںبھی امیر لوگ گرمیوں میں پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۷۸،۷۹۔ : یہ ان کے کفر کا ثبوت ہے۔: قرآنی محاورے میں نہی بمعنے امر بھی آ جاتی ہے۔لَا تَمَسُّوْغھَا بِسُوْئٍ۔: گناہ کر کے پھر شوخی۔: مرغی جب زمین کرید کرید کر اپنا سینہ رکھ دیتی ہے تو اسے جثم کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۸۲۔ : اس کی سزا میں تین باتیں فرمائیں ۱۔اس قوم کو ہلاک کر دیا۔۲۔( حجر:۷۷) عذاب دیا پھر عذاب کا نشان قائم رکھا۔۳۔کوئی نہیں چاہتا کہ عالی ہو کر سافل بنے مگر اس عذاب کیلئے فرمایاجَعَلْنَا عَالِیَھَا سَافِلَھَا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۸۳۔