حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 198 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 198

: یاد رکھو۔آدم کا ولد بھی آدم ہی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۲۹؍ستمبر ۱۹۰۹ء) : ڈیطان کو خصوصیت سے حکم سجدہ! یاد رکھو۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۴) ۱۵۔۱۶۔ مجھے بعثت کے دن تک مہلت دے (کہا یقینًا تجھے وقت معلوم کے دن تک ڈھیل دی گئی۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۲) : یعنی وہ وقت جب انسان خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے ازسرِ نَو زندہ ہوتا ہے اور شہوت غضب کے ساتھ مقابلہ کر کے فتحمند ہو جاتا ہے۔: یہ قابلِ غور ہے کیونکہ اس کے ساتھ  نہیں فرمایا۔پس اگر سے قیامت مراد ہو تو بھی کوئی ہرج نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۷،۱۸۔   : یہ شیطان کا قول ہے اور وہ جھوٹا ہے۔: اوپر کی طرف کا ذکر نہیں کیا کہ وہاں شیطان کا غلبہ نہیں۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۴) : آگے پیچھے دائیں بائیں کا ذکر کیا۔مگر اوپر کا ذکر نہیں کیا۔پس انسان یہ نہ سمجھے کہ شیطان سے گھِر گیا۔بلکہ آسمانی فضل اور خوف الہٰی کی جانب شیطان سے بحمد اﷲ خالی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء)