حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 190 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 190

اور تشنّج پیدا ہوتے ہیں۔(نورالدّین ایڈیشن سوم صفحہ۱۵۰) : دلِی خواہش نہ ہو۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۵۳) ۱۴۷۔   :جس طرح بیمار انسان کو بعض پرہیزیں بتائی جاتی ہیں اور وہ وقتی بات ہوتی ہے۔اسی طرح یہودی قوم پر ایک وقت وہ تمام چیزیں حرام کر دی تھیں جن کے ناخن تھے اور منجملہ ان کے اونٹ بھی تھا اور انکی چربیاں سوائے پیٹھ کی چربی کے یا جو انتڑیوں سے ملی ہوئی ہو یا ہڈی سے لگی ہوئی ہو۔یہ سب مناہی صرف وقتی تھی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۴۹۔    مشرک بول اُٹھیں گے کہ اگر اﷲ چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ دادے نہ تو شرک کرتے اور نہ کسی شے کو حرام کرتے۔ان سے پہلوں نے ہی ایس ہی کہا۔یہاں تک کہ ہماری سزا کا مزہ چکھا۔اے نبی ان سے