حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 184 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 184

جب تم پر حکم ظالم ہو تو استغفار کرو کیونکہ ظالموں پر حاکم ظالم ہوتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۵۳) ۱۳۱،۱۳۲۔    انسان میں دو قسم کے قوٰی ہیں۔ایک جن پر انسان کو مقدرت ہے۔دوم جن پر کوئی مقدرت نہیں پہلی قسم کے متعلق شریعت ہے۔دوسری کے متعلق ہرگز نہیں۔اگر کوئی شریعت اس کے بارے میں حکم دے تو وہ شریعت جھُوٹی ہے۔دیکھ لو رنگ۔قد۔اندرونی پٹھوں۔ہڈیوں کے بارے میں کسی شریعت حقّہ نے حکم نہیں دیا۔ہاں مشرک قوموں نے ایسے مسئلے گھڑے ہیں۔مثلاً عیسائی کہتے ہیں ’’ تین خدا ہیں مگر ایک ہیٗ اس بات کو کوئی انسانی عقل باور نہیں کر سکتی۔بُت میں منتر پڑھنے کے بعد خدا ا جانے کا مسئلہ بھی ایسا ہی ہے۔زبان دونوں قسم کے قوٰی کا مظہر ہے۔کھٹّے کو میٹھانہ کہے گی۔مگر خدا کو گالیاں دلوالو۔اسی آخری قدرت و تصّرف کے متعلق اصلاح کے لئے اﷲ رسول بھیجتا ہے۔چنانچہ اس رکوع میں جنّ و انس امراء اور غرباء دونوں کو مخاطب کرتا ہے۔: تم ہی میں سے رسول ہوئے۔انبیاء امراء بھی ہوئے ہیں۔جیسے سلیمانؑ غرباء بھی جیسے یحییٰ علیہ السلام۔