حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 172
۱۰۱۔ : احمق لوگ خدا کو جب چھوڑتے ہیں تو پھر پتھروں کی۔پھر ادنایٰ سے ادنیٰ چیزوں کی پرستش شروع کر دیتے ہیں۔یورپ امریکہ نے اس آخدا کو چھوڑا تو ایک انسان کو خدا ماننے پر مجبور ہوئے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) ۱۰۲۔ : پہلے رکوع میں یہ بات ذکر کی ہے کہ دانہ کو میں کھولتا ہوں۔گٹھلیوں سے درخت۔میّت سے حیّ بناتا ہوں۔دانہ سے گٹھلی بڑی۔پھر آگے جاندار اس سے بھی بڑا۔پھر اس سے بڑھ کر شمس و قمر۔اب اس سے بڑھ کر بناتا ہوں آسمان و زمین۔باوجود قدرت کے نظارے کرنے کے پھر بھی خدا کا بیٹا ایک انسان کو قرار دیتے ہیں۔انجیل کی کیا بات ’’ جو بات تُو نے حکیموں کی نظر سے چھپائی وہ بچّوں کو دکھائی ‘‘ صادق آتی ہے۔انگریز کیسے عقلمند اور پھر اس معاملہ میں کیسے کو دن نکلے۔کفّارہ اور تثلیث جس پر اڑے ہیں کوئی چیز ہے؟ : نتیجہ یہ ہوتا ہے دو چیزوں کے ملنے سے۔یس عورت کا ہونا لازمی ٹھہرا۔تم صاحبہ مانتے نہیں اور بیٹا بناتے ہو۔ایک عورت مسیحؑ کے پاس آئی۔کہا۔میرے بیٹوں نے تمہارے لئے سب کچھ چھوڑ دیا۔جب تو بادشاہ بنے۔ایک کو دائیں اور ایک کو بائیں بٹھائیو۔کہا یہ تو مولیٰ کے اختیار میں ہے۔پھر قیامت کے بارے میں کہا اس گھڑی کا علم مجھے نہیں۔الوہیت کا مدار صفاتِ کاملہ پر ہے اور مسیحؑ میں اس کے اس بیان سے علم و قدرت ہی نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) اس کے کہاں سے بیٹا ہوا۔اس کا تو کوئی ساتھی نہیں۔اس نے سب چیزوں کو پیدا کیا اور وہ