حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 160
کالجوں میں کس قدر غفلت کا سامان موجود ہے اور دین کو کیا بے حقیقت سمجھا جاتا ہے اس لئے کالجیئیٹوں کو بڑے ہی استغفار کی ضرورت ہے کیونکہ ان لوگوں کے سامنے یہ لوگ تو غفلت اور سیاہ دِلی کا سامان مہیّا کرتے ہیں۔ کے پانچ معنے صحابؓ اور تابعین سے مَروی یاد ہیں۔تُسْلم (سونپا جائے) تُجْسَ(نباہ کیا جائے) تُرْتَھَنُ (رہن پڑ جائے) تُجْزٰی (سزا دیا جائے) تُحَرَّم (حرام کیا جائے) (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۳؍ستمبر ۱۹۰۹ء) اُبْسِلُوْا : ہلاک ہو گئے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۲۵۳) ۷۲،۷۳۔ : نیچے اتار دیں۔: بدمعاش۔اﷲ سے دُور۔ہلاکت والی روحیں۔مسافر کو نیچے کھوہ میں اُتار دیں تو پھر حیران رہ جاتا ہے۔جو بدکار ہیں یا بدکاروں کے آشنا۔ان کو کیا ہدایت مل سکے۔بد صُحبت سے بچو۔جہاں تمسخر ہو رہا ہو۔وہاں کوئی بھلا مانس چلا جائے تو وہ بھی کوئی بات تمسخر میں کر دیگا۔پس ایسی صحبت ہی میں نہ بیٹھو حدیث میں آیا ہے کہ کسی شخص کے حالات معلوم کرنے ہوں۔اس کے دوستوں کو دیکھو۔اِنَّ الْمَرْئَ عَلٰی دِیْنِ حَبِیْبِہٖ۔مومن کو چاہیئے کہ دُعا کرے کہ شہر والے مجھ سے محبّت کریں پر مَیں صلحاء سے محبّت کروں۔