حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 13
: تم عورتوں کے ساتھ مہربانی اور محبّت کا برتاؤ کر۔ اور اگر تمہیں انکی کوئی بات ناپسند ہو تو تم ہماری سفارش کو مان لو اور یاد رکھو کہ ہم ہر ایک امر پر قادر ہیں۔ہم تمہیں بہتر سے بہتر بدلہ دیں گے۔ایک لڑکے کی نسبت میں نے سُنا کہ وہ اپنی بیوی سے بد اخلاقی سے پیش آتا ہے۔میرے سُسرال کا گھر ہمارے شہر میں ہمارے گھر سے دُور تھا بیوی تو میرے گھر ہی ہوتی تھی مگر میں اکثر اپنے سسرال جایا کرتا تھا راستہ میں وہ لڑکا مجھے مل گیا۔میں نے اُسے کہا کہ میں نے ایک نسخہ لکھا ہے وہ میں تم کو بتانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے۔ ۔اس کے دل پر ہماری اس نصیحت کا بجلی کی طرح اثر ہوا۔میں تاڑ گیا کہ اس پر خُوب اثر ہوا ہے۔مجھے کہنے لگا مجھے ایک کام ہے۔اجازت دیجئے۔وہاں سے سیدھا بی بی کے پاس گیا۔اور اُس سے کہا کہ دیکھ تجھے معلوم ہے کہ مَیں تیرا ایسا دشمن ہوں۔اُس نے کہا ہاں مجھے معلوم ہے۔اس لڑکے نے کہا کہ میں آج نورالدّین کی نصیحت کو آزمانے کیلئے تیرے ساتھ سچّی محبّت کرتا ہوں۔چنانچہ ان کے ہاں ایک بڑا خوبصورت لڑکا پیدا ہوا۔پھر اَور پیدا ہوا۔پھر اَور پیدا ہوا۔پھر اَور پیدا ہوا۔(بدرؔ۵؍دسمبر ۱۹۱۲ء) : جہاں تک ہو سکے ان سے بھلائی کرو۔تم ان سے نیکی کرو۔پھر اﷲ تعالیٰ تم کو اس کے عوض بہتر سے بہتر اجر دے گا۔چونکہ میرا مطالعہ بہت ہے۔اور مرد عورتوں کو اکثر درس دینے کا مجھے موقع ملا ہے اس لئے مرد اور عورتوں کی طبائع کا مجھے خُوب علم ہے اور انکی فطرت سے خوب واقف ہوں۔میرے خیال میں عورتیں چشم پوسی اور ترس کی مستحق ہیں۔(بدرؔیکم مئی ۱۹۱۳ء صفحہ ۹) ۲۴۔