حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 146 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 146

: سماع وہی ہے جو دل کے کانوں سے سُنا جائے اور قبول کر لیا جائے۔: یُوں تو سُن لیتے تھے مطلب یہ ہے کہ حق نہ سُنتے تھے۔: سٹوریاں۱؎ ہیں۔مگر میں تمہیں سچّے یقین کے ساتھ بتاتا ہوں کہ قرآن میں کوئی قصّہ نہیں بے شک آدمؑ۔نُوحؑ۔یعقوبؑ۔ابراہیمؑ۔موسٰیؑ۔صالحؑ۔ہودؑ۔شعیبؑ کا بیان ہے۔مگر صرف حضرت رسول اﷲ علیہ وسلم کے حال سے مطابق کرنے کیلئے۔گویا ان واقعات کے ذریعے پیشگوئی کی گئی ہے کہ تمہارے ساتھ بھی یہی معاملہ ہو گا۔پس وہ قصّے نہیں بلکہ تمثیلی رنگ میں پیشگوئیاں ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء) ۲۸۔ : جنگ کے سامنے یا دوزخ کے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۵۲) ۳۰۔ : مُنہ سے نہ کہیں۔مگر اکثر لوگ اپنے اعمال سے بھی ظاہر کرتے ہیں اور یہی