حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 145
کے ہاتھوں میں کتاب ہوتی ہے) قرّاء ( جن کی زبان پر کتاب ہوتی ہے) حق سمجھ تو لیتے ہیں مگر شبہات میں رہتے ہیں۔حالانکہ ایسے شبہات وہ اپنی اولاد کی نسبت بھی کر سکتے ہیں۔پر پھر بھی اپنی اولاد کو مانتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء) : اگلی کتب میں پیشگوئی اعمال ۲۳ آیت ۲۱۔ساتویں دلیل۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ ستمبر۱۹۱۳ء صفحہ ۴۵۲) ۲۲۔ : مفتری اور غیر مفتری کی شناخت کا معیار بتایا ہے کہ مُفتری ظالم ہے وہ کبھی مظفر و منصور نہیں ہوتا۔انسان تنہا بیٹھ کر تو بہت سی عمارتیں بنا لیتا ہے۔مگر نہیں سمجھتا کہ خدا بھی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء) : مُشرک تیرے مقابل میں مظفر و منصور نہ ہوں گے۔آٹھویں دلیل۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ ستمبر۱۹۱۳ء صفحہ ۴۵۲) ۲۳،۲۴۔ : جنہیں تم اپنے زُعمِ باطل میں شریک باری تعالیٰ سمجھتے ہو۔: عُذر اور قول ان کا۔فتنہ کے معنے عُذر کے اس لئے کئے ہیں کہ یہ عُذر بھی ان کے فتنہ و شرارت کے من کی بات ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۶؍اگست ۱۹۰۹ء)