حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 11 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 11

دونوں شرارت کا ارتکاب کریں تو دونوں کو سزا دو اور اگر شرارت کرنے سے باز …آ جاویں اور سنوار کر لیں تو ان سے اعراض کر لو… یہ احکام سلطنت کے متعلّق ہیں جن کو سزاؤں کا اختیار ہوتا ہے اور وہی امرفَامْسِکُوْھُنَّ کے مخاطب ہیں۔اس کے معنی ہیں بند کرو۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۲۱۹) ۱۸۔  : بدی کا ارتکاب جہل ہی سے ہوتا ہے۔ایک مولوی صاحب عورت کے معاملہ میں قید ہوئے تو ایک بزرگ نے انہیں گدھا گدھی کی شکل میں دیکھا میں نے کہا خواب سچّا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔(جمعہ:۶) یاد رکھو اﷲ تعالیٰ بڑا رحیم کریم ہے۔لاکھوں بار بھی خطا ہو جائے پھر بھی توبہ کرے۔جب انسان کو اﷲ پر ایمان ہو۔تو وہ ارتکاب معاصی سے بچتا ہے۔جس قدر لوگ ارتکاب معاصی میں گرفتار ہیں۔وہ کسی نہ کسی رنگ میں خدا پر یقین نہیں رکھتے۔ورنہ ایک بچّے کے سامنے گناہ سے جھجک ہو اور خدا کے سامنے نہ ہو۔خود یہ انسان کی فطرت میں داخل ہے کہ وہ ہلاکت سے بچتا ہے۔انسان تو کُجا ایک اُونٹ کو مہار کے ذریعے کوسوں لے جا سکتے ہیں مگر ایک گڑھے میں ڈالو تو نہیں گرے گا کیونکہ اسے ہلاکت کا یقین ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۲؍ جولائی ۰ـ۱۰ء) ۲۰۔