حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 123
کوئی پانچ پڑھے تو جائز نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۹؍اگست ۱۹۰۹ء) : حلال چیز کو حرام کر دینے کی کئی صورتیں ہیں۔۱۔اﷲ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سے وہ بیمار ہوا اور اچھی چیزوں سے محروم رہ گیا۔۲۔قوم کے پاس سلطنت ہو تو بہت سی طیّب چیزیں اس کے پاس رہتی ہیں۔پس اپنے آپ کو قرآن کے خلاف چل کر سلطنت سے محروم نہ کرنا۔۳۔اس زمانہ میں مسیح موعودؑ آیا اگر تم سب کے سب اس کے مطیع ہوتے تو پھر ان طیّبات سے حصّہ پاتے جن سے اسلامی محروم ہو چکے۔۴۔بعض لوگ مجاہدہ کے طور بعض طیّب چیزوں کو اپنے اوپر حرام کر لیتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۱) ۹۰۔ : اور نگاہ رکھو قسمیں اپنی پر۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۵۲) : انسان کبھی غضب میں آجاتا ہے اور کبھی عادۃً قسم کھا لیتا ہے کبھی ایک چیز کو واقعی سمجھتا ہے اور وہ واقعی نہیں ہوتی۔کبھی شریعت کے خلاف کسی امر پر قسم کھاتا ہے۔اس پر گرفت نہیں۔: اکثر نے اس کے معنے میانہ درجہ کے کئے ہیں مگر بعض مفسّرین نے اَوْسَط کے معنی اعلیٰ درجہ کے کئے ہیں۔: جس میں کم از کم دو چادریں ہوں۔