حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 119 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 119

حل کیلئے ہمارے نبی کریمؐ ہمارے نبی کریمؐ کی زندگی کے واقعات کلید ہیں۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ ۱۷۷) ۷۸۔  : جو بہک گئے ہیں آگے۔اور بہکالے گئے بہتوں کو۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۵۶) ۷۹۔  لعنت کئے گئے وہ لوگ جو بنی اسرائیل سے کافر ہوئے۔داؤد اور عیسٰی بن مریم کی زبانی۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۴۹) : انہی میں سے وہ تھے جن کا ذکر  (صٓ: ۲۲)میں آیا ہے اﷲ تعالیٰ وہاں فرماتا ہے (صٓ: ۲۷)کہ اے داؤد ہم نے تجھے خلیفہ بنایا ہے۔بعض وقت غلطی سے انسان کسی عظیم الشان مقرّب عند اﷲ کی تحقیر کر بیٹھتا ہے۔اس وقت وہ خدا کی رحمت سے دُور ہو جاتا ہے اورلُعِنُوْا کا فر و جُرم اس پر لگتا ہے۔قرآن مجید میں یہ ذکر مسلمانوں کو سنانے کیلئے آیا ہے۔اسلام کو بادشاہت مقصود نہیں۔شاہی مذہب نہیں۔یہ تو ایمان سکھانے کیلئے آیا ہے۔اسلام میں کوئی خاص زبان۔لباس نہیں۔وہ تو تمام لوگوں کو خدا منوانا چاہتا ہے۔: آدمی پہلے چھوٹے چھوٹے گناہ کرتا ہے پھر بڑے بڑے گناہوں میں گرفتار ہوتا ہے۔مثلاً پہلے کسی کو بد نظری سے دیکھ لیا۔پھر دوسری بار دیکھنے کو دل چاہا۔پھر آہستہ آہستہ اس کا پتہ دریافت کیا۔آخر زناء میں گرفتا ر ہو گیا۔پھر حدود اﷲ سے بھی آگے بڑھتا ہے اور ایک چِڑ سی ہو