حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 112 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 112

یعنی ہم نے تم کو تمام عالموں پر رحمت کیلئے بھیجا ہے اسی لئے وہ شہر جہاں سرورِ دوعالم فخرِ بنی آدم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ظہور پایا امّ القرٰی ٹھہرا اور وہ کتاب مبین جس کی شان ہے لَارَیْبَ فِیْہِ (البقرۃ:۳) وہ اُمّالکتاب کہلائی اور وہ لسان۱؎ جس میں امّ الکتب اُتری وہ امّ الالسنہ ٹھہری۔یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل تھا جو آدم زاد پر ہوا۔اور بالخصوص عربوں پر۔اس رسول نے آ کر کیا۔(الحکم ۱۰؍ستمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۸) ۶۲۔ جب تمہارے پاس آتے ہیں۔اٰمَنَّا کہتے ہیں۔حالانکہ کفر دل میں لے کر آتے ہیں اور کفر کو لے کر نکلتے ہیں۔اور جو کچھ دل میں مخفی رکھتے ہیں اُسے خدا خوب جانا ہے۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۱۸۰) ۶۳۔ : حدبندیوں سے نکلنے والے۔: حرام خوری۔میں بارہا بتا چکا ہوں کہ انسان کی نیکی اور تقوٰی کا پتہ مالی معاملات میں لگتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍ اگست ۱۹۰۹ء) بہت سے ان میں سے تم خوب دیکھتے ہو۔بدکاری اور بغاوت اور حرام خوری میں بڑھ بڑھ کر قدم مارتے ہیں۔بہت ہی بُرے کام ہیں جو یہ کرتے ہیں۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ۱۸۰) ۶۴۔