حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 98 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 98

تھے۔اسرائیلیوں نے وہ نبی ( اسمٰعیلی ) کا قتل چاہا۔اس قصّہ سے متنبّہ فرمایا۔(تشحیذالاذہان ستمبر ۱۹۱۳ء جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۵۰) ۳۲۔۳۳۔      : کوّے میں تین صفتیں عجیب ہیں ۱۔کوّے کو کسی نے جماع کرتے کم دیکھا ہے۔۲۔ایک ٹکڑا بھی کھانے کو مِل جائے۔اُڑ کر اوروں کو اطلاع ضرور کرتے گا۔کہ یہاں کچھ ملنا ہے۔۳۔کسی کوّے کو صدمہ پہنچے سب وہاں جمع ہو جاتے ہیں۔اسی واسطے شور وغل کو ہماری زبان پنجابی میں ’’ کاواں رَوْلی‘‘ کہتے ہیں۔ہم نے ایک بڑے شاکر سے پوچھا۔کبھی کسی کوّے کی لاش تُم نے جنگل میں دیکھی ہے۔تو اُس نے کہا۔نہیں۔اس سے تین باتیں نکلیں۔۱۔شرم و حیاء بھی کوئی چیز ہے ۲۔نیک برتاؤ کرنا چاہیئے اور ہمدردی۔۳۔مُردے کی لاش کو دبانے کی فکر۔یہ قصّہ اشارہ ہے اس بات کی طرف کہ ابراہیں بھی ایک آدم تھا ( اُسے ابوالانبیاء ہتے ہیں) اس کے دو بیٹے تھے اسحٰق اور اسمٰعیل