حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 66 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 66

حقائق الفرقان ۶۶ سُوْرَةُ الْمُدَّثِرِ لبا ص -۳۲- وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَبَ النّارِ إِلَّا مَلَبِكَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا وَ لا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ وَالْمُؤْمِنُونَ وَ لِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَالْكَفِرُونَ مَا ذَا أَرَادَ اللهُ بِهَذَا مَثَلًا كَذلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِى۔مَنْ يَشَاءُ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلا هُوَ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَى لِلْبَشَرِ - ترجمہ۔فرشتے ہی ہیں اور ان کی گنتی کو کافروں کے لئے سزا دینے کا موجب بنایا ہے تا کہ جن کو کتاب دی گئی ہے وہ تو یقین کر لیں اور ایمانداروں کا ایمان اور بھی زیادہ ہو جائے اور جو اہل کتاب اور مومن ہیں ان کو کچھ شبہ نہ رہے اور جن کے دلوں میں کمزوری ہے اور کٹے کا فر کہنے لگیں کہ اللہ نے (بھلا ) اس مثال سے کیا ارادہ کیا ہے۔اسی طرح اللہ اس کو گمراہ کر دیتا ہے جو (گمراہی) چاہتا ہے اور اس کو ہدایت کرتا ہے جو ( ہدایت ) چاہتا ہے۔اور تیرے رب کے لشکروں کو سوائے رب کے کون جانے۔اور یہ تو بشر کے لئے محض ایک یادگارا اور نصیحت ہے۔مسیح علیہ السلام کے ماسوا کس قدر انبیاء ورسل اور اللہ تعالیٰ کے مامور گزرے ہیں۔کسی کا نسب نامہ قرآن کریم میں لکھا ہے؟ بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ پس سب کے وجود کا علم بھی ضروری نہیں چہ جائیکہ وہ کس طرح پیدا ہوئے۔(نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۴۱) ذکری۔یہ پیشگوئی ایک شخص کو تاریخی انسان بنانے والی ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۱ نمبر ۲۵ مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۱۲ء صفحه ۲۹۴) مکذب براہین احمدیہ نے لکھا آریہ محمدی لوگوں کی طرح پانچ ہزار یا چھ ہزار سال سے خالق ، رازق ، مالک ، رحیم ، عادل اور قادر مطلق نہیں مانتے۔“ اس کے جواب میں فرمایا: