حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 53 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 53

حقائق الفرقان ۵۳ سُوْرَةُ الْمُؤْمِلِ b ۲۱ - إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ اَدْنى مِنْ ثُلُثَيِ الَّيْلِ وَنِصْفَهُ وَثُلُثَهُ وَ طَائِفَةٌ مِنَ الَّذِينَ مَعَكَ وَاللهُ يُقَدِرُ الَّيْلَ وَالنَّهَارِ عَلِمَ أَنْ لَنْ تُحْصُودُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ فَاقْرَءُ مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَّرْضَى وَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِي الْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِنْ فَضْلِ اللَّهِ وَأَخَرُونَ يُقَاتِلُونَ ط لا في سَبِيلِ اللهِ فَاقْرَءُ مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ وَ اَقِيْمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّكَوةَ وَ اَقْرِضُوا للهَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِمُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا وَاسْتَغْفِرُوا اللهَ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ۔ترجمہ۔تیرا رب جانتا ہے کہ تو قریباً رات کی دو تہائی اور کبھی نصف اور کبھی ایک تہائی کھڑا رہتا ہے اور تیرے ساتھیوں میں سے بھی ایک جماعت۔اور اللہ تعالیٰ تو رات اور دن کا اندازہ لگاتا ہے۔اس کو معلوم ہے کہ تم اس کو نبھا نہ سکو گے تو اس نے تمہاری طرف رجوع فرما یا تو قرآن جتنا میسر ہو سکے پڑھ لیا کرو۔ان کو (یہ بھی) معلوم ہے کہ تم میں بیمار بھی ہوں گے اور فکر تلاش معاش میں بعضے پھریں گے اور بعض اللہ کی راہ میں جنگ کریں گے تو جتنا ہو سکے قرآن میں سے پڑھ لیا کرو اور نماز کو ٹھیک درست رکھا کرو اور زکوۃ دیا کرو اور اللہ کے لئے اچھا مال الگ کر لیا کرو اور تم جو کچھ بھی اپنے نفسوں کے لئے آگے بھیجو گے اس کو اللہ کے پاس پاؤ گے۔یہ بہت بہتر ہے اور اجر کے لحاظ سے بہت بڑا ہے اور اللہ سے کمزوریوں کے دور ہونے کی دعا مانگو اور اللہ بڑا بخشنے والا اور عیبوں کا بڑا ڈھانپنے والا ، کچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔تفسیر۔عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضَى۔ان کے معنے الہ کے ہیں۔یعنی تحقیق بات یوں ہے کہ ضرور تم میں بعض لوگ بیمار ہیں۔اقْرِضُوا۔اپنے مالوں کو اللہ تعالیٰ کے لئے الگ کر دو۔هُوَ خَيْرًا وَ أَعْظَمَ اَجْرًا خَيْرًا پر زبر اس لئے ہے کہ یہ تجِدُ وُہ کا مفعول ہے۔وَاسْتَغْفِرُوا الله - حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مجلس میں ستر سے لے کر سوتک