حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 542 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 542

حقائق الفرقان ۵۴۲ سُورَةُ النَّاسِ ہے دیکھو انسان غذا کو گڑ بڑ کر کے پیٹ میں پہنچا لیتا ہے۔اب اسے دماغ میں ، دل میں، اعضائے رئیسہ میں بحصہ رسدی پہنچانا یہ رب کا کام ہے۔اسی طرح بادشاہ کی ضرورت ہے گاؤں میں نمبر دار نہ ہو تو اس گاؤں کا انتظام ٹھیک نہیں۔اسی طرح تھانے دار تحصیلدار نہ ہو تو اس تحصیل کا ڈپٹی کمشنر نہ ہو تو ضلع کا کمشنر نہ ہو تو کمشنری کا ، اسی طرح بادشاہ نہ ہو تو اس ملک کا انتظام درست نہیں رہ سکتا پس انسان کہ عالم صغیر ہے اس کی مملکت کے انتظام کے لئے بھی ایک ملک کی حاجت ہے۔پھر انسان اپنی حاجتوں کے لئے کسی حاجت روا کا محتاج ہے۔ان تینوں صفتوں کا حقیقی مستحق اللہ ہے۔اس کی پناہ میں مومن کو آنا چاہیے۔تا چپے چپے پیچھے لے جانیوالے مانع ترقی ، وسوسوں سے امن میں رہے۔اسلام کی حالت اس وقت بہت ردی ہے ہر مسلمان میں ایک قسم کی خود پسندی اور خود رائی ہے۔وہ اپنی اوقات کو ، اپنے مال کو خدا کی ہدایت کے مطابق خرچ نہیں کرتا۔اللہ نے انسان کو آزاد بنایا، پر کچھ پابندیاں بھی فرما ئیں بالخصوص مال کے معاملہ میں ، پس مالوں کے خرچ میں بہت احتیاط کرو۔اس زمانہ میں بعض لوگ سود لینا دینا جائز سمجھتے ہیں یہ بالکل غلط ہے حدیث میں آیا ہے سود کا لینے والا دینے والا بلکہ لکھنے والا اور گواہ سب خدا کی لعنت کے نیچے ہیں۔میں اپنی طرف سے حق تبلیغ ادا کر کے تم سے سبکدوش ہوتا ہوں میں تمہاری ایک ذرہ بھی پرواہ نہیں رکھتا۔میں تو چاہتا ہوں کہ تم خدا کے ہو جاؤ تم اپنی حالتوں کو سنوارو خدا تمہیں عمل کی توفیق دے۔آمین۔( بدر جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخه ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ء صفحه ۲) متی کی انجیل کا پہلا صفحہ اٹھا کر دیکھو، وہاں کیا لکھا ہے ” نسب نامہ یسوع مسیح داؤد اور ابراہیم کے بیٹے کا۔ابراہام سے اسحاق پیدا ہوا اور الحق سے یعقوب پیدا ہوا۔۔۔متان سے یعقوب پیدا ہوا اور یعقوب سے یوسف پیدا ہوا۔جو مریم کا شوہر تھا جس کے پیٹ سے یسوع جو مسیح کہلاتا ہے پیدا ہوا۔“ حالانکہ یہ وہ کام ہے جو ہمارے ملک میں تو میر اسی کرتے ہیں۔اس کے مقابل میں قرآن مجید شروع ہوتا ہے اَلْحَمدُ لِلهِ رَبِّ العلمین ہے۔یہ وہ آیت ہے جس سے تمام مذاہب باطلہ کا رڈ ہوتا ہے نہ یسوعیوں کا خداوند اقنوم ثالث رہ سکتا ہے۔نہ رحم بلا مبادلہ کے بہانے سے کسی بے گناہ کو پھانسی