حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 526
حقائق الفرقان ۵۲۶ سُورَةُ النَّاسِ سُوْرَةُ النَّاسِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم اس دعا کو بابرکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھتے ہیں جس نے رحمانیت سے ہمارے لئے دعا ئیں مقدر کر رکھی تھیں اور عمل کے بعد ہمیں اس کے نتائج سے مالا مال فرمائے گا۔۲ تا ۷۔قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِى يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَ الناس۔ترجمہ۔کہہ پناہ پکڑتا ہوں ساتھ پروردگار لوگوں کے بادشاہ لوگوں کے معبود لوگوں کے برائی وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کی سے جو وسوسہ ڈالتا ہے بیچ سینوں لوگوں کے جنوں میں سے اور آدمیوں میں سے۔تفسیر۔اس طرح دعا کر۔جن ہو یا آدمی ہو، جو کوئی انسانوں کے سینوں میں وسوسے ڈالتا ہے اور انسان کی ترقی کو روک کر اسے پیچھے ڈال دیتا ہے، اس کے وسوسہ کی بدی سے اس خدا کے حضور میں پناہ گیر ہوتا ہوں۔جو انسانوں کا پرورش کنندہ اور ان کا بادشاہ اور ان کا معبود ہے۔اس سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ کی تین صفتوں کا بیان کیا گیا ہے۔رب، مالک، الہ اور پھر ان ہرسہ صفات کے اُس پر تو کی طرف بالخصوص اشارہ کیا گیا ہے جو کہ انسان کے ساتھ تعلق رکھتا ہے کیا معنے۔وہ خدا جس نے انسان کو پیدا کیا، اس کو تمام قوی ظاہری اور باطنی عطا فرمائے اور ان قومی کی تربیت کے واسطے ہر قسم کے سامان مہیا کئے۔جنین تھا تو ماں کے پیٹ کے اندر ہی اُسے غذا پہنچائی، پیدا ہوا تو ساتھ ہی ماں کی چھاتیوں میں اپنی غذا کا ذخیرہ موجود پایا، اسے چھوڑا تو ماں باپ اور اقرباء