حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 525
حقائق الفرقان ۵۲۵ سُوْرَةُ الْفَلَقِ اصلیت کو چھپانا چاہتے ہیں۔یہی حال ہر زمانہ میں اور ہر نبی اور مامور کے وقت میں ہوتا ہے۔آجکل بھی زمانہ میں ایک بڑی تاریکی پھیلی ہوئی ہے۔اور تمام قومیں اصلیت کو چھوڑ کر گمراہی کی طرف جارہی ہیں۔اس واسطے ضرورت کے موافق خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں بھی ایک نور پیدا کیا ہے جو تمام ظلمات کو دور کر دیتا ہے۔اور مخلوق کو ہدایت کے راہ پر لاتا ہے۔اس کے مخالف چاہتے ہیں کہ حق پر پردہ ڈال دیں اور لوگوں کو ہدایت کے حصول سے محروم رکھیں لیکن خدا تعالیٰ اپنی باتوں کو پورا کر یگا اور اپنے بندے کی صداقت کو روز روشن کی طرح نمایاں کرنا اُسی خدائے قادر کا کام ہے۔جس کو کوئی روک نہیں سکتا۔اس سورۃ شریف میں جو قرآن شریف کی آخری سورتوں میں سے ہے اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ آخری زمانہ میں ایک بڑا فتنہ ہوگا۔ایک بہت بڑا شر اٹھے گا اور وہ ایسے وقت میں ہوگا جبکہ اللہ تعالیٰ زمانہ میں سے تاریکی کو دور کرنے کے واسطے ایک صبح کو نمودار کریگا۔کیونکہ وہ رب الفلق ہے اور رات کے بعد دن کو لاتا ہے اور تاریکی کے بعد نور پیدا کرتا ہے۔اس شر سے بچنے کے واسطے تمام مسلمانوں کو ہمیشہ دعا کرتے رہنا چاہیے۔کیونکہ وہ بڑا بھاری شر ہے۔اُس شر کا پیدا کر نیوالا خفیہ کارروائیاں بہت کریگا۔اور چھپ چھپ کر اپنی سازشیں دینِ حق کے برخلاف نہایت جد و جہد کے ساتھ کرے گا۔چنانچہ ظاہر ہے کہ جس قدر خفیہ کاروائیاں مشن کا دجال اسلام کے برخلاف کرتا ہے۔ایسی کارروائیاں پہلے کبھی کسی نے نہیں کیں۔ایسے ایسے راہوں سے اسلام پر حملہ کرنے کے واسطے کوشش کی جاتی ہے کہ عوام تو سمجھ بھی نہیں سکتے کہ اس معاملہ میں کیا در پردہ شرارت ہے لیکن خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں ایک ایسانور پیدا کیا ہے جس نے نمودار ہو کر ان تمام پردوں کو پھاڑ دیا ہے اور دجال کا دجل کھول کر لوگوں کو دکھا دیا ہے تا کہ مخلوق الہی اس کے شر سے بچی رہے۔اور اس کے پھندے میں نہ آئے۔افسوس ہے اُن لوگوں پر جو خدا تعالیٰ کے اس نور کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھانا چاہتے ہیں۔وہ یا درکھیں کہ یہ نو ر الہی ضرور غالب آئے گا اور اس کے مخالف سب نامراد اور نا کام مریں گے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۹۶ تا ۳۹۸)