حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 487
حقائق الفرقان ۴۸۷ سُوْرَةُ اللَّهَبِ علاج کرتے ہیں کہ اس کا جنون دور ہو جاوے، اس پر ہلاکت اور افسوس ہو۔ان لوگوں نے یہ بات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جا کر سنا دی، جس کے سبب حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو حزن پہنچا۔الغرض کوئی ہی موقع ابولہب کی شرارت اور شوخی کا ہوا ہو۔بہر حال یہ سورہ شریف اسی کے متعلق نازل ہوئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ کفار کا وجود بھی بہت فائدہ دیتا ہے۔کیونکہ کفار جب خدا تعالیٰ کے نبی کو دکھ دیتے ہیں اور اس کو ہر طرح ستانے پر کمر باندھتے ہیں۔تو خدا تعالیٰ کوئی نہ کوئی نشان دکھا دیتا ہے اور قرآن شریف کے اکثر حصے کے نزول کے باعث بھی کفار ہی تھے۔ورنہ سارے لوگ حضرت ابو بکر ہی کی طرح امنا و صدقنا کہنے والے ہوتے تو اس قدر آیات اور نشانات کہاں نازل ہوتے۔اس سورہ شریف میں کفار کے سرداروں میں سے ایک کو لیا گیا ہے اور نام ذکر کیا گیا ہے مگر دراصل اس میں تمام کفار کے سرداروں کی ہلاکت کی طرف اشارہ ہے۔جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بالمقابل کھڑے ہوئے تھے۔اور آپ کی مخالفت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہاتھ بڑھاتے تھے۔خدا تعالیٰ نے ان سب کو ہلاک کیا اور دین و دنیا میں خائب و خاسر کر دیا۔فالحمد للہ علی ذلک۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۲٫۵ دسمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۸۴ تا ۳۸۹)