حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 415 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 415

حقائق الفرقان ۴۱۵ سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ ہے اور غنی کرنے والی تو اللہ تعالیٰ ہی کی کلام مغنی ہے۔بلکہ تمہارے پاس تو اس کے قریب بھی نہیں جو کذاب نے ایک قول گھڑا تھا اور کہا تھا۔ہم نے تجھے ہی عطا کئے ہیں۔پس اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور ہجرت کر۔تیرا بغض کرنے والا رجل کا فر ہے۔اس میں الفاظ اور ترتیب اسی سورت سے نقل کی گئی ہے اور بے موقع محل الفاظ لگا کر ایک سورت بنالی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا ان کے واسطے یہ کافی نہیں کہ ہم نے تجھ پر ایک کتاب نازل کی ہے جو ان پر پڑھی جاتی ہے۔اس میں مومنوں کے واسطے رحمت اور نصیحت ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۴ ا کتوبر و۷ /نومبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۶۵ تا ۳۶۷) یہ (کوثر) ایک مختصر سی سورۃ ہے۔اور اس مختصر سی سورہ شریف میں اللہ تعالیٰ نے اک عظیم الشان پیشگوئی بیان فرمائی ہے۔جو جامع ہے۔پھر اس کے پورا ہونے پر شکریہ میں مخلوق الہی کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہیے۔اس کا ارشاد کیا۔وہ پیشگوئی کیا ہے؟ إنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ : تجھے ہم نے جو کچھ دیا ہے۔بہت ہی بڑا دیا ہے۔عظیم الشان خیر عطا کی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن نبوت دیکھو تو قیامت تک وسیع کسی دوسرے نبی کو اس قدر وسیع وقت نہیں ملا۔یہ کثرت تو بلحاظ زمان ہوئی اور بلحاظ مکان یہ کثرت کہ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: ۱۵۹) میں ظاہر فرمایا کہ میں سارے جہان کا رسول ہوں۔یہ کوثر مکان کے لحاظ سے عطا فرمائی۔کوئی آدمی نہیں ہے۔جو یہ کہہ دے کہ مجھے احکام الہبی میں اتباعِ رسالت پنا ہی کی ضرورت نہیں۔کوئی صوفی کوئی مست قلندر، بالغ مرد، بالغہ عورت کوئی ہو۔اس سے مستثنی نہیں ہو سکتے۔اب کوئی وہ خضر نہیں ہو سکتا۔جو لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا بول اُٹھے۔یہ وہ موسی ہے۔جس سے کوئی الگ نہیں ہو سکتا کوئی آدمی مقرب ہو نہیں سکتا۔جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اتباع نہ کرے۔کتاب میں وہ سچی کوثر عنایت کی کہ فیها كُتُب قَيَّمَةٌ ( البينة:۴) کل دنیا کی صداقتیں اور مضبوط کتابیں سب کی سب قرآن مجید میں موجود ہیں۔