حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 414 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 414

حقائق الفرقان ۴۱۴ سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی محبت ، معرفت اور ایمان میں ترقی کر سکیں اور وہ اس بات سے محروم رکھے جاتے ہیں کہ ان کا کوئی ناصر اور مددگار ان کے اعمال صالح میں سے ہو اور اس بات سے محروم ہوتے ہیں کہ ایمان کی شیرینی کو چکھ سکیں۔اور اگر چہ وہ لوگوں میں آئیں با ہم ان کا دل جنگل میں بھاگے ہوئے آوارہ کی طرح اکیلا ہوتا ہے۔یہی جزا ان لوگوں کو ہمیشہ ملی جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل شدہ وحی کے ساتھ عداوت کی اور اپنی حرص و ہوا کی پیروی کی۔سب کا حال یہی ہوا۔خواہ وہ بڑا تھا یا چھوٹا تھا۔امیر تھا یا غریب تھا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ان لوگوں کو کہہ دو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو۔خدا تمہارے ساتھ محبت کرے گا۔پس ہم نے تجھے کوثر عطا کی ہے پہلے سے اور تسلی کے لئے اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو اور آپ کے خلفاء کے دل کو قوت ملی۔اور ان کے نفسوں سے کمزوری کو دور کیا گیا تا کہ ان کو اس امر پر قوت عطا کی جائے کہ اپنے مخالفوں کی تکفیر کریں۔خواہ وہ دنیا جہان میں کوئی ہو اور کہیں ہو اور ان کے قصبوں سے بیزاری کا اظہار کریں۔پس دیکھو کہ یہ کتنی بڑی بخشش ہے جو بڑے صاحب بخشش کی طرف سے ان کے حصہ میں آئی۔اور اس میں شک نہیں کہ اس موہبت کی عظمت اس ذات کی قدر کے مطابق ہے جو مہدی عظیم ہے۔پس اللہ کی کتاب کے بعد تم کس کتاب کو چاہتے ہو اور اللہ تعالیٰ کی سنت کے بعد تم کسی سنت کی پیروی کرتے ہو۔ہم نے تمہارے دلائل اور تمہارے وظائف دیکھے ہیں۔اور ہم نے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں اور اس کے رسول کی سنت میں تدبر کیا ہے۔پس ہم نے کوئی شئے اس سے بہتر نہیں پائی۔جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جانے والا ہے۔اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے۔وہ بڑی سے بڑی دعا نکالو۔جس کے معنے تم جانتے ہو۔مگر کوئی دعائم فاتحہ کی مانند نہ پاؤ گے۔اور نہ کوئی تعوذ تم معوذتین کے برابر پا سکو گے۔ہرگز نہیں۔بلکہ میں قسم کھا تا ہوں کہ ہرگز نہ پاؤگے۔دلائل الخیرات تو اللہ تعالیٰ جل شانہ کی کتاب ہی ہے۔اور قطع کر نیوالی تلوار اللہ تعالیٰ سبحانہ کی تلوار