حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 409
حقائق الفرقان ۴۰۹ سُوْرَةُ الْكَوْثَرِ مخالف انہیں کچھ ضرر نہ دے سکے گا۔پھر دیکھو کہ اس زمانہ میں دجال کا فتنہ کتنا بڑھا ہوا ہے۔کس کثرت سے شراب پی جاتی ہے۔وہ شراب جو بدیوں کی جامع ہے۔اور دیکھو۔کس طرح عورتیں زینت کرتی ہیں اور پھر اپنی زینت کو لوگوں کے سامنے ظاہر کرتی ہیں۔حالانکہ عورتیں شیطانوں کی رسیاں ہیں۔پھر دیکھو کہ مسیحی لوگ کس طرح ڈاکوؤں اور چوروں کی اور ایسے لوگوں کی جو مقدمات میں پھنس جاتے ہیں۔اس واسطے مدد کرتے ہیں کہ وہ اپنے دین کو چھوڑ کر عیسائی ہو جاویں اور حکام کی توجہ بھی ان کی طرف ہوتی ہے اور دیکھو کس طرح وہ طمع کرنے والے ست اور مفلس کو جو کہیں نو کر رکھا جانے کے قابل نہ ہو۔اپنے مال سے مدد کرتے ہیں اور مدرسے بناتے ہیں اور دارالعلوم دنیوی قائم کرتے ہیں اور شفاخانے بناتے ہیں اور ان میں اس بہانے سے بیماروں کو تثلیث اور کفارے کی تعلیم دیتے ہیں۔اور نوجوان رمسوں کو شریفوں کے گھروں میں بھیجتے ہیں جہاں کہ پردہ کے خلاف باتیں کہتی ہیں اور کثرت ازواج پر عیب لگاتی ہوئی اس کے معائب بیان کرتی ہیں۔پھر دیکھو کہ عیسائی کس طرح اپنے واعظ سفر میں اور حضر میں اور گاؤں اور جنگلوں میں اور بازاروں میں ہر جگہ بھیجتے ہیں اور اپنے لیکچراروں اور منادوں کے واسطے بڑے بڑے بلند مکان بناتے ہیں۔پھر دیکھو کہ وہ ہزاروں ہزار کتابیں اور رسالے شائع کرتے ہیں جن میں وہ خدا کے اس برگزیدہ نبی پر معائب گھڑتے ہیں۔جسے کامل کلام عطا کیا گیا تھا ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پھر دیکھو کہ گاؤں کی مساجد کے اماموں کو یہ لوگ تنخواہیں دیتے ہیں تا کہ وہ انجیلوں کی تعلیم لوگوں کو دیں۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۴ /اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۶۳ تا ۳۶۵) فصل : اس میں ف تعقیب کے واسطے ہے۔کیا معنے جب ہم نے تجھے کوثر جیسی نعمت عطا فرمائی ہے تو اب بعد اس کے تجھے چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے شکر میں نماز پڑھے اور قربانی دے۔یا فی ترتیب اور سبب کے لئے ہے جیسا کہ ایک جگہ قران شریف میں آیا ہے۔فوگزہ مولی فَقَضى عَلَيْهِ - (القصص:۱۲)۔فائدہ: اس سورہ شریف میں انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کونماز اور قربانی کا حکم ہوا ہے مگر ز کوۃ کا حکم لے تو موسیٰ نے اس کو گھونسا مارا تو وہ مر گیا۔