حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 30 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 30

حقائق الفرقان سُوْرَةُ الْمُزَّمِّل جاری ہو گا۔عام طور پر مسلمانوں کو یہ موقع ملا ہوا تو ہے۔مگر وہ اس کو ضائع کر دیتے ہیں۔مسلمان عشاء کے وقت تو سوتے ہی نہیں۔مگر اس کو بھی ضائع ہی کر دیتے ہیں۔اگر توبہ واستغفار کریں تو اچھا موقع ہے۔پھر اگر عشاء کے بعد ہی سو جائیں تو چار بجے ان کو تہجد اور تو بہ کا موقع مل جائے۔بڑے بڑے حکم الہی آتے ہیں۔مگر مزہ ان میں تبھی آتا ہے۔جب ان پر عملدرآمد بھی ہو۔انگریزی خوان تو تین تین بجے تک بھی نہیں سوتے۔پھر بھلا صبح کی نماز کے لئے کس طرح اُٹھ سکتے ہیں۔او کپڑے پہنے والو! تم اتنا کام تو ہمارے لئے کرو کہ ہماری کتاب کے لئے کوئی وقت نکالو۔میرے بچے نے کہا کہ ہم کو لیمپ لے دو۔ہم رات کو پڑھا کریں گے۔میں نے اس کو بھی کہا کہ رات کو لیمپ کے سامنے پڑھنے کی ضرورت نہیں اس کے لئے دن ہی کافی ہوتا ہے۔رات کو قرآن شریف پڑھا کرو۔رات کو اگر تم جناب الہی کو یاد کیا کرو۔تو تمہاری روح کو جناب الہی سے بڑا تعلق ہو جائے۔مومن اگر ذرا بھی توجہ کرے۔تو سب مشکلات آسانی سے دور ہو جاویں۔و اذكرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلُ إِلَيْهِ تَبْتِيلاً - اللہ تعالیٰ کا نام لو۔اور رات کو جہان سے منقطع ہو جاؤ۔مومن کو حضرت یوسف کے بیان میں پتہ لگ سکتا ہے کہ جس شخص کا کسی چیز سے محبت و تعلق بڑھ جاتا ہے۔تو وہ اپنے محبوب کا کسی نہ کسی رنگ میں ذکر کر ہی دیتا ہے۔میں جن جن شہروں میں رہا ہوں۔اپنی مجلس میں مجھے ان کی محبت سے کبھی نہ کبھی ذکر کر نا پڑتا ہے۔حضرت یوسف علیہ السلام کے پاس مجلس میں دوشخص آئے اور کہا کہ ہم نے ایک خواب دیکھا ہے اس کی تعبیر بتلا دو۔آپ نے فرمایا۔کھانے کے وقت سے پہلے ہم آپ کو تعبیر بتلا دیں گے۔پھر آپ نے کہا کہ دیکھو۔ہم کوعلم تعبیر کیوں آتا ہے۔تم کو کیوں نہیں آتا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے شرک کو چھوڑا تم بھی چھوڑ دو۔دیکھو دو گھروں کا ملازم ہمیشہ مصیبت میں رہتا ہے۔کام کے وقت ہر ایک اء مراد میاں عبدالحی ہیں۔مرتب