حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 361 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 361

حقائق الفرقان ۳۶۱ سُوْرَةُ قُرَيْشٍ سُوْرَةُ قُرَيْشٍ مَّكِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ قریش کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اُس اللہ کے نام کی مدد سے جو رحمن ورحیم ہے۔۲ تا ۵ - لايُلفِ قُرَيْشٍ - الفِهِمُ رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَالصَّيْفِ - فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِى أَطْعَمَهُم مِّنْ جُوعٍ وَ أَمَنَهُمْ مِنْ خَوْفٍ - ترجمہ۔واسطے الفت دلا نے قریش کے ان کو الفت دلا نا سفر جاڑے اور گرمی میں۔پس چاہیے کہ عبادت کریں پروردگار اس گھر کے کی جس نے کھانا دیا ان کو بھوک سے اور امن دیا ان کو خوف سے۔تفسیر۔اللہ تعالیٰ نے خانہ کعبہ پر حملہ کرنے والے اصحاب فیل کو ہلاک کیا اور اس گھر کی عزت کے واسطے کئی معجزات دکھائے تا کہ قریش اور ان کے ذریعہ سے پھر تمام دنیا الفت پکڑے ان کی الفت کے واسطے جاڑے اور گرمی کے سفر کے اسباب مہیا ہوئے۔خدا تعالیٰ کے اس قدر فضل اور انعام پر نگاہ کر کے چاہیے کہ اس رب کی عبادت کریں جس نے اپنے اس عبادت گاہ کی عزت بے نظیر طور پر دنیا میں قائم کی اور جس نے اس کے اہل کو طعام کے سامان بہم پہنچا کر فقر وفاقہ سے بچایا اور ہر طرح کے خوف سے بے خوف کر کے اس جگہ کو دارالامن بنا دیا۔اللَّامُ۔لَامُ التَّعَجُبِ كَمَا فِي أَغَرَّكَ إِنْ قَالُوا لِعِزَّةِ شَاعِرٍ خَيَالُ آبَاهُ مِنْ عَرِيفٍ وَشَاعِرٍ الْأَلْفُ اجْتِمَاعُ مَعَ الْتِنَامٍ قَالَهُ الرَّاغِبُ وَ قَالَ الْهَرْوِيُّ فِي الْغَرِيْبَيْنِ إِيْلَافُ عُهُودٍ بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ الْمُلُوكِ فَكَانَ هَاشِمْ يُوَالِفُ مَلِكَ الشَّامِ وَالْمُطَلِبُ كِسْرَى وَ عَبْدُ