حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 360 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 360

حقائق الفرقان ۳۶۰ سُوْرَةُ الْفِيْل ہوا اور دوسرا ملک شام سے نامراد واپس ہوا اور تیسرا سینٹ ہلینا کے قلعہ میں بے انتہا حسرتوں کو دل میں لے کر مرا۔تمہارے آریہ ورت کو ہم دیکھتے ہیں اہلِ اسلام اس کے مالک ہوئے یا اُن کے ساتھی اب اہل کتاب ہیں۔تمہارے ہری دوار اور کاشی وغیرہ کی حکومت دوسروں کے قبضہ میں ہے۔تمہارا کوئی معبد غیر مفتوح نہیں رہا۔غیر قوموں کے گھوڑوں کے شموں نے سدا انہیں پامال کیا۔یہ عجائبات اور ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈ یشن صفحہ ۲۰۹ تا ۲۱۱) معجزات ہیں !!