حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 352
حقائق الفرقان ۳۵۲ سُوْرَةُ الْهُمَزَة سُوْرَةُ الْهُمَزَةِ مَكِّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - اس بابرکت اللہ کے نام کی مدد سے پڑھتا ہوں جو رحمن و رحیم ہے۔۲ - - وَيْلٌ لِكُلّ هُمَزَةٍ تُمَزَةٍ۔ترجمہ - ہر ایک عیب چین غیبت کرنے والے پر افسوس ہے۔تفسیر - هُمَزَۃ میں مبالغہ کے واسطے ہے۔جیسے عَلامُ عَلَّامَةٌ هَمْز کے معنے توڑنے کے ہیں اور لمز کے معنے طعنہ مارنے کے ہیں۔هَمَزَہ لَبَزَہ کے معنے لوگوں کی آبروؤں، عرب توں میں طعن و تشنیع کے ذریعہ شکستگی پیدا کرنے کے ہیں۔ھامز وہ شخص ہے جو روبرو بدگوئی کرے یا آنکھ اور ابرو وغیرہ کے اشارات سے کسی کی تحقیر کرے۔اور لامز جو پس پشت کسی کی بدگوئی کرے۔کُل کا لفظ جامع ہے۔ہر قسم کے ھا مزین ولا مزین پر۔کسے باشد مسلم ہو یا کافر۔انبیاء کے اخلاق میں کبھی یہ ضہ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۳) پایا نہیں جاتا۔الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَ عَدَدَة - ترجمہ۔جس نے مال جمع کیا اور اس کو گن گن کر رکھا۔ضعف تفسیر محبُّ الدُّنْيَا رَ أُسُ كُلّ خَطِيئَةٍ مال کے جمع کرنے کی حرص کو ہر قسم کے گناہ سے شدید مناسبت ہے۔منجملہ ان کے ایک ھمازی اور لتمازی بھی ہے۔( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۲۶ ستمبر ۱۹۱۲ءصفحه ۳۴۳) -- وَمَا ادريكَ مَا الْحُطَمَةُ - ترجمہ۔اور تو کیا سمجھا کہ حُطمہ کیا چیز ہے۔تفسیر - عظم کے لغوی معنی بھی توڑنے ہی کے ہیں۔زراعت کا غلہ جو چورنے کے لئے جانوروں کے پیروں سے روندا یا جاتا ہے۔وہ حُطام کہلاتا ہے۔كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى لَوْ نَشَاءُ