حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 315 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 315

حقائق الفرقان ۳۱۵ سُوْرَةُ الْقَارِعَةِ عهن اون یا صوف مختلف رنگ کے نفش کے معنے دھنکنے کے ہیں۔مَنْفُوش دھنکے ہوئے۔جبال کا اطلاق بڑے بڑے بادشاہوں پر بھی کیا جاتا ہے۔آیت میں دونوں قسم کے عذاب اور تباہیوں کا ذکر ہے۔جو جنگوں میں ہوتے ہیں اور آخرت میں بھی ہوں گے۔جیسا کہ تُصِيبُهُمْ مَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ۔(الرعد: ۳۲) سے واضح ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ر ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۰) ۹ تا ۱۲ - وَ أَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينة - فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ - وَ مَا أَدْرِيكَ مَاهِيَة - نَارُ حَامِيَة - ترجمہ۔اور جس کا وزن ہلکا ہوا۔تو اس کی ماں ہاو یہ ہے (جس کے گودیا پیٹ میں وہ رہے گا)۔اور تُو نے کیا سمجھا کہ کیا ہے وہ۔وہ تو ایک دہکتی ہوئی آگ ہے۔تفسیر فاقه هَاوِيَةٌ - باویہ کو اُم کہنے میں یہ مطلب ہے کہ جب تک تربیت یافتہ نہ ہو۔ماں سے تعلق رہتا ہے۔بعد تربیت پالینے کے ماں سے علیحدگی ہو جاتی ہے۔اس لفظ سے معلوم ہوتا ہے کہ بعد طول مکث کے دوزخی دوزخ سے نکال دیئے جائیں گے۔هَاوِيَه - طبقے کے بھی نکال دیئے جائیں گے۔جو سب سے نیچے کا طبقہ ہے۔اسی لئے وہ طبقہ ہاویہ کہلاتا ہے۔اُم اور ھوی دونوں ایک جا جمع ہونے سے یہ اشارہ پائی جاتی ہے۔نَارُ حَامِيَة - نارِ دوزخ اور نار حرب دونوں مراد ہیں۔حرب کو بھی نار ہی فرمایا ہے۔كُلَّمَا او قَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا اللهُ - (المائده : ۶۵) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۴۱) تمام وہ لوگ جن کے اچھے اعمال نہیں۔یا ان کے اچھے اعمال کم ہیں۔وہ دوزخ میں جائیں گے دوزخ کی گود میں رہیں گے وہی ان کی ماں ہے۔دیکھو قرآن۔ل پہنچتی رہے گی ان کے کرتوتوں کے سبب مصیبت۔۲۔وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ تو اللہ اس کو بجھا دیتا ہے۔