حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 313
حقائق الفرقان ۳۱۳ سُوْرَةُ الْعَدِيتِ میں ہے وہ نکال لیا جائے گا۔تو اس روز ان کا جو ایسا حال ہو گا اس سے تو ان کا رب ہی بے شک خبر دار ہے۔تفسیر۔بغیر کے معنے وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَت ( الانفطار : ۵) میں بیان ہو چکے ہیں۔بغیر اور بخیر کے ایک ہی معنے ہیں۔اور یہ دونوں بعث اور بحث سے مرکب ہیں۔جن کے معنے کریدنے اور مناقشہ کرنے کے ہیں۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ مَنْ نُوقِشَ عُذاب۔جس کے حساب میں ذرا بھی کرید کی گئی۔وہ عذاب کیا جائے گا۔ان آیتوں میں فرمایا ہے کہ مردہ دل بے وفا جو پنجر قالب میں مقید ہیں۔ان کی وفاداری اور بے وفائی کی جب کرید ہو گی تو ان کا پرورش کنندہ ان سے ان کی باغیانہ حرکتوں کی خوب خبر لے گا۔ل تاکید کے لئے ہے۔یہ کرید حساب کی دنیا میں بھی ہوتی ہے۔اور آخرت میں بھی۔اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ - (الانبیاء : (۲) میں دونوں حساب مراد ہیں۔بلکہ نبی کی معرفت دنیوی محاسبہ اقرب ہے۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔آنَا الْعَاشِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمَى - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۰) ا انسانوں کا حساب قریب ہو گیا ہے۔۲ میں وہ حاشر ہوں جس کے قدموں پر لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔