حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 311
حقائق الفرقان ۳۱۱ سُوْرَةُ الْعَدِيتِ فَالْمُغِيرَاتِ صُبحا - ترجمہ۔پھر صبح ہی صبح حملہ کرنے والوں کی۔تفسیر۔مالک کے دشمن پر رات بھر کی دوڑ کا تھکا ہوا صبح کے وقت جا پڑتا ہے۔یہ وفاداری کا تیسرا قدم ہے۔غارہ چھا پہ مارنے کو کہتے ہیں۔۵- فَاثَرْنَ بِهِ نَفْعًا - ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۰) ترجمہ۔پھر دوڑ دھوپ سے گر داٹھاتے ہیں۔تفسیر۔نفع کے معنی گردوغبار کے ہیں اور اثر ان کا اڑانا ہے۔یہ وفاداری کا چوتھا قدم ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر یاد آ گیا۔اگر چہ در در جاناں چو خاک گردیدم دیم تپد که فدایش غبار خود بکنم را (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۴۰) - فَوَسَطنَ بِهِ جَمْعًا - ترجمہ۔پھر جماعت کے بیچ میں جا گھستے ہیں۔تفسیر عادیات، موریات وغیرہ ہر فعل کو جمع کے صیغہ سے بیان فرما کر آخر میں بھی بھنغا فرمایا۔اس تاکید میں یہ اشارہ ہے کہ جس جماعت کا شیرازہ کمزور ہے۔وہ جماعت فاتح نہیں ہوسکتی۔پانچواں قدم وفاداری کا یہ بیان ہوا ہے کہ میدانِ جنگ کے وسط میں تلواروں اور نیزوں کی زد کے نیچے یہ گھوڑے اپنے مالک کو پشت پر سوار لئے ہوئے بیٹھ جاتے ہیں۔پھر آگے وفاداری و جاں بازی کے جو کچھ حرکات اس شریف الطبع بے زبان جانور سے صادر ہوتے ہیں۔ان کو ان کے سوار ہی خوب جانتے ہیں۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۰) ا بے شک میں اپنے محبوب کے دروازہ میں خاک کی مانند ہو گیا ہوں لیکن پھر بھی میرا دل کرتا ہے کہ میں اس پر اپنا یہ غبار بھی قربان کر دوں۔