حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 310 of 620

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 310

حقائق الفرقان ۳۱۰ سُوْرَةُ الْعَدِيتِ سُوْرَةُ الْعَدِيتِ مَكِيّة بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ عادیات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ بزرگ کے اسم شریف سے جو رحمن اور رحیم ہے۔اس سورہ شریفہ کا مضمون شریف الطبع گھوڑے کی وفاداری اور اس کے بالمقابل انسان کی بے وفائی اور اس پر مردہ دلوں سے پروردگار کی طرف سے مناقشہ ہے۔ترتیب آیات میں وفاداری کی تدریجی ترقیات کو دکھایا ہے۔۲- وَالْعَدِيتِ ضَبحًا - ترجمہ۔قسم ہے ان کی جو دوڑتے دوڑ تے ہانپ اٹھتے ہیں۔تفسیر عادِيَةٌ کی جمع عَادِيَاتُ ہے۔عَادِيَةٌ ، عَدُو سے مشتق ہے۔عدُو کے معنے دوڑنے کے ہیں۔جمع میں وہی سے بدل گئی۔صبح۔گھوڑے کی اس آواز کو کہتے ہیں۔جو دوڑنے کے وقت اس کے حلق و سینہ سے نکلتی ہے۔یہ وفاداری کا پہلا قدم ہے۔ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۳۹) فَالْمُورِيتِ قَد حا - ترجمہ۔نیز ان گھوڑ سواروں کی جن کے مرکب چوٹ مارکر چنگاریاں نکالتے ہیں۔تفسیر۔ایوا کے معنے آگ نکالنے کے ہیں۔بیچارہ بے زبان محبت کی آگ کس ذریعہ سے نکالے؟ پتھریلی زمین میں ٹھوکریں کھا کر نعل در آتش ہو کر آگ جھاڑتا ہے۔اور اپنے سوار کو وفاداری دکھلاتا ہے یہ وفاداری کا دوسرا قدم ہے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۳۴۰٬۳۳۹)