حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۶) — Page 309
حقائق الفرقان معلوم ہو جائے گا۔۳۰۹ سُوْرَةُ الزِلْزَالِ بوقت صبح شود همچو روز معلومت که با که باخته ای عشق در شب دیجور له ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۱۲ مورخه ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ صفحه ۳۳۹) موت کی کوئی خبر نہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہر وقت مسلمان بنے رہو۔یہ مت سمجھو کہ چھوٹے سے چھوٹے عمل کی کیا ضرورت ہے اور وہ کیا کام آئے گا۔نہیں۔خدا تعالیٰ کسی کے فعل کو ضائع نہیں کرتا۔فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَة - (الزلزال : ٨) ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میں جب کا فر تھا تو اللہ کی راہ میں خیرات کیا کرتا تھا۔کیا اس خیرات کا بھی کوئی نفع مجھے ہوگا۔فرمایا۔آسْلَمْتَ عَلَى مَا أَسْلَفْتَ تیری وہی نیکی تو تیرے اس اسلام کا موجب ہوئی۔خدا تعالیٰ پر سچا ایمان لاؤ، اور اس کو سچی فرماں برداری کے نمونے سے ثابت کرو۔ٹھیک یاد رکھو کہ ہر نیک بیج کے پھل نیک ہوتے ہیں۔بڑے بیج کا درخت بُرا پھل دے گا۔ع گندم از گندم بروید جو ز جو از مکافات عمل غافل مشوه الحکم جلد ۹ نمبر ۱۷ مورخہ ۷ ارمئی ۱۹۰۵ء صفحه ۶) صبح کے وقت تجھ پر روز روشن کی طرح عیاں ہو جائے گا کہ اندھیری رات میں تو کس کے ساتھ عشق بازی کرتا رہا ہے۔تو جس نے ذرہ برابر بھی بھلائی کی ہوگی تو وہ اس کو دیکھ لے گا۔ے۔گندم سے گندم اور جو سے جو ہی نکلتی ہے۔اس لئے مکافات عمل سے غافل مت ہو۔